11 اگست 2013 - 19:30
مرسی کو مزید ۱۵ دن  حراست میں رکھنے کا فیصلہ

قاھرہ عدالت کے قاضی نے مصر کے سابق صدر محمد مرسی کو حراست میں رکھنے کی مدت میں مزید ۱۵ دن کا اضافہ کر دیا ہے۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ قاہرہ کی عدالت نے مصر کے سابق صدر محمد مرسی پر عائد الزامات کے سلسلے میں تحقیقات مکمل نہ ہونے کی وجہ سے ان کی حراست میں مزید ۱۵ دن کا اضافہ کر دیا ہے۔اطلاعات کے  مطابق قاضی حسن سمیر نے آج اس مقام کا دورہ کر کے جہاں محمد مرسی کو حراست میں لے رکھا ہے مرسی سے بغیر کوئی سوال پوچھے انہیں مزید ۱۵ دن حراست میں رکھنے کا حکم دے دیا۔    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲